بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے،رابستان خان
کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی رابستان خان نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات کرکے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے، ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ملک دشمن اور غدار کہلاتے ہیں، بڑے بڑے دعوے کرنے والے بلاول یہ بتائیے کہ آپ کے والد نے اپنے دورِ اقتدار میں سندھ سمیت کراچی کو کیا دیا؟؟ آپ کبھی اپنے حلقے میں گئے کیا آپ جانتے ہیں اس وقت کراچی میں جگہ جگہ پانی کھڑے رہنے کہ باعث ڈینگی مریضوں کی تعداد 1760 ہوگئی ہے اور سندھ بھر میں 1841 تک مریضوں کی تعداد جا پہنچی ہے کیا آپ کو خبر ہے؟؟ رابستان خان کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر تحریک انصآف خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، سندھ پر حکمرانی کرنے کا شوق ہےآپ کو مگر سندھ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی چھوٹی بچی زارا منگی آج تک انصاف کی منتظر ہے، لاڑکانہ کے بچے ایڈز سے مرجاتے ہیں آپ کی جانب سے کوئی بیان تک سامنے نہیں آتا، رابستان خان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی آئی ہے آرٹیکل 149 کی مخالفت بعد میں کرے گا۔