نئے پاکستان میں عام آدمی کیلئے دو قت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی:سردار نفیس عباد
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر)نئے پاکستان میں عام آدمی کیلئے دو قت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ اپنی کاکردگی کی بنیاد پر جیتے گی۔مسلم لیگ (ن) کے سنیئر راہنماء سردار نفیس عباد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ تمام حکومتوں کے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ د یئے ہیں۔ غریب آدمی اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی کے لئے خوار ہو رہا ہے ۔