معاشی عدم استحکام حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں:رانا تنویر حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی ناقص کارکردگی پر ایک سال میں ہی خود ہی عوام کی نظروں میں گر چکی ہے اور اب اس کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں بچی ، سیاسی مخالفین کی چیخیں نکلوانے کے دعویدار نے عوامی چیخیں نکلوادیں ، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی عدم استحکام، صنعتی سیکٹر کی زبوں حالی اور لاقانونیت حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہیں، تبدیلی خان نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے اور ملکی معیشت کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہے جن سے 12ماہ میں بھی معیشت نہیں سنبھل سکی وہ مزید حکمرانی کا حق نہیں رکھتے، اکتوبر مارچ میں شرکت کا فیصلہ قائد میاں نواز شریف کریں گے ، کشمیر کاز پر جوناپختگی اور غیر سنجیدگی حکمرانوں کی طرف سے دیکھنے میں آرہی ہے اس سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے ، چالیس روز گزر گئے کرفیو ہٹانا دور کی بات اس میں کوئی نرمی تک نہیں کی گئی اور حکمران محض ٹویٹر بیانات تک محدود ہیں ۔