بلیک میلنگ کی سیا ست کی اجازت نہیں دی جا ئیگی:مشتاق ورک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ اقتدار کیلئے ملک کو ٹکرے ٹکرے کرنے کی سازش کی ہے بلاول کے نانا اُدھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگا کر مشرقی پاکستان کو بنگلادیش بنایا اب اس کا نواسا سندھو دیش کا نعرہ لگا کر صوبائی تعصب پھلانے کی کوشش کر رہا ہے بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ اپنے ابو سے ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے اور پھر سیاست پر بات کریں ہر مرتبہ سندھ کارڈ کھیل کر بلیک میل کی سیا ست کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پیر ارشد ہاشمی ،حبیب سلطان کھو کھر، عمر مشتاق ورک ،رانا عبد السمیع خان ،سکندر شاہ اور دیگر بھی موجود تھے چوہد ری مشتاق احمد ورک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لیڈر پروڈکشن آرڈر کی سیا ست کر رہے ہیں اب سندھ کے عوام کو چاہیے کہ وہ موروثی سیا ست کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آئے بھٹو خاندان نے سندھ کو ہمیشہ محرومیوں میں اضافہ کیا ہے آج بھی اندرون سندھ میں لوگ بھوک ،پیاس ،ادویات نہ ملنے کے باعث مر رہے ہیں جبکہ سندھ کے حکمرانوں نے کراچی کو بھی کچرا منڈی بنا کر رکھ دیا ہے وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اگر آرٹیکل 149 کاا ستعمال کرتی ہے تو پوری قوم حکومت کے اس اقدام کے ساتھ کھڑی ہیں ۔