سعودی عرب ، مقابلہ حسن قرات میں فلسطینی قاری کی تیسری پوزیشن
رام اللہ (اے پی پی) سعودی عرب میں تلاوت قرآن پاک کے عالمی مقابلے میں فلسطین نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرآت میں فلسطین کے قاری اور حافظ قرآن موسیٰ محمد مدفع نے تیسرے بہترین قاری کا اعزاز حاصل کرکے فلسطینی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔