افغانستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان ناصر مہری نے بتایا کہ صوبہ ہرات سے روانہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر مغربی صوبہ فاراح کے ضلع خاک ، سافیر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور معا¶ن پائلٹ بھی شامل ہیں ۔ا بتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38