رائل نیوی کا جہاز ایچ ایم ایس ارگیل تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل نیوی کا جہاز ایچ ایم ایس ارگیل کے کراچی آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین جنگی حکمت عملیوں پر مباحثے ہوں گے، دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور برطانوی بحریہ کے مابین بحیرہ عرب میں مشقیں منعقد ہوں گی۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ برطانوی بحری جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک اور بحری افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024