چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 12 پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالکان کواتوار کوطلب کرلیا ،جبکہ سیکریٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ہفتہ کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پرائیوٹ ہسپتال ایک دن علاج کا لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔عدالت نے 12 پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالکان کونوٹس جاری کرتے ہوئے اتوار کو طلب کرلیا جبکہ سیکریٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024