انسانی وسائل سے استفادہ کئے بغیرترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے:یاسمین راشد
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ ہیومن ریسورسز پورے کئے بغیرترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے۔تمام سرکاری میڈیکل کالجز میں سٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سرگودھا میڈیکل کالج کے معاملات پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرگودھا میڈیکل کالج کو یونیورسٹی بنانے کی تجویز پر غور کرے گی لیکن یونیورسٹی بنانے سے قبل سرگودھا میڈیکل کالج کے مسائل حل کرنا نہایت ضروری ہے۔ اس وقت کالج کا اپنا ٹیچنگ ہسپتال نہیں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہی ٹیچنگ ہسپتال کا کام لیا جارہا ہے۔