حکومت کانکنوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے:جواد احمد
لاہور( کلچرل رپورٹر ) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے درہ آدم خیل کے نزدیک کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکہ میں 9 ورکرز کی ہلاکت پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس سے پہلے بھی کوئٹہ میں کان کنی کے وابستہ ورکرز کی ہلاکت پر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کی نشاندہی کر چکے ہیں ایک ماہ میں یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے ان کا کہنا تھا صنعتی مزدور بھی روزانہ کام کی جگہ پر عدم حفاظتی اقدامات کی وجہ سے بیماریوں اور حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ اشرافیہ اور مالکان منافع بنانے میں مصروف ہیں اب پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور عمران خان نئے پاکستان کا خواب دکھا کر آئے ہیں،کان کنی کے مالکان کا تعلق بھی انہی نمائندوں کے ساتھ ہے جو حکومت کا حصہ ہیں۔ ان کا کہناتھا ان ورکرز کو انسان نہیں سمجھا جاتا اور ان سے بغیر مناسب حفاظتی اقدامات کے کام لیا جارہا ہے۔