حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب 20ستمبر کو ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار):حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو 5من عرقِ گلاب سے غسل دیا جائے گا۔ تقریب میں وطنِ عزیز کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔ اس موقع پر سکیورٹی ،صفائی اور زائرین کی سہولیات کے لیے خصوصی انتظام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار داتاؒ دربار کے 975ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری اوقاف پنجاب اورڈاکٹرطاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب نے کیا۔ 9محرم الحرام ایک بجے داتا دربار میں یہ تقریب دینی اور روحانی حلقوں میں ممتاز مقام کی حامل ہوتی ہے۔ اجلاس میںپنجاب حکومت کے مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔