پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا بینکوں کو لینڈ ریکارڈ ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے بینکوں کو لینڈ ریکارڈ ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے دو مراحل میں بینک نمائندگان کی ٹریننگ کرائی جائے گی مالکان اراضی ون ونڈو آپریشن کے تحت بینک میں حصول قرضہ کی درخواست جمع کروائیں گے جہاں بینک کے نمائندے ایک خود کار طریقہ سے ملکیت کی تصدیق کرنے کے بعد انتقال کا اندراج اور تصدیق انتقال کے بعد درخواستگزار کو قرضہ جاری کرسکے گا اس سلسلے میں طے کیا گیا کہ بینکوں کے نمائندوں کی ٹریننگ دو مرحلوں میں کی جائے گی پہلے مرحلے میں 13 تا14 ستمبر کو ٹریننگ کرائی جائے گی جس میں شرکاء کو پنجاب لینڈ اتھارٹی کے متعلق بریفنگ ، ڈیٹا کی کمپیوٹرائزیشن ، سافٹ ویئر کے استعمال اور لینڈ ریونیو کے حوالے سے تریبت دی جائے گی جبکہ17 ستمبر سے 18 ستمبر کو ٹریننگ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوگا ۔