اغوا برائے تاوان ، شر انگیز مواد برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم کے رخصت پر ہونے کے باعث اغوا برائے تاوان ، شر انگیز مواد برآمدگی کے مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کردی گئی۔ جمعہ کو عدالت نے تھانہ پیر ودھائی میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالمالک ، کے خلاف سماعت 25ستمبر تھانہ جنڈ اٹک میں شر انگیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم غلام اکبر کے خلاف سماعت27ستمبرجبکہ تھانہ سول لائن میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم اظہر حسین کے خلاف سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔