سیدنا امام حسین ؓکی حیات مبارکہ امت کیلئے مینارہ نور ہے: ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیدنا امام حسین ؓکی حیات مبارکہ امت کیلئے مینارہ نور ہے۔خاندان اہل بیت اطہار کی تعظیم وتوقیراور فرمانبرداری میںہی نجات اور کامیابی ممکن ہے۔اہل بیت اطہارکے مقام و مرتبہ کا ادراک اور ان کی شان ہماری سوچ، فکر، تدبر و تفکر اورعقل و شعور سے ماوراء ہے، اہل بیت نبوت کی محبت باعث تکمیل ایمان ہے۔نواسئہ رسول سید ناامام حسینؒ کی سیرت وکردار سے باطل قوتوں سے ٹکرانے کی جرأت ملتی ہے ۔ سیدنا حضرت حسین وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور کارناموں سے تاریخ اسلام کے صفحات روشن ہیں۔آپؒؒکی تعلیمات و کردار کواپنا کر معاشرے میں امن وسکون بحال کیاجاسکتاہے۔نبی کریمؐ نے ہمیشہ اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اہل بیت اطہارؓ کی محبت اور تعظیم و تکریم کا درس دیا۔قبل ازیںناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹرراغب نعیمی نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پردکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بیگم کلثوم نواز پاکستانی سیاست کی عبقری شخصیت تھی ۔