شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان شہداء اسلام، استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد راولپنڈی میانوالی ریل کار کی افتتاحی تقریب اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان جمعہ کے روز لاہور میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی وجہ سے جامعہ سراجیہ میں مولانا سید چراغ الدین شاہ کی دعوت پر شہداء اسلام اور استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے۔ البتہ صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی۔