دو گھروں سے ساڑھے چار لاکھ روپے،طلائی زیورات چوری ہو گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ مورگاہ کو احمد جمال نے بتایا کہ میرے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو اذان نے بتایا کہ میں ٹیوشن پڑھنے جا رہا چارڈاکو مجھ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ پیر ودھائی کو غلام حسین نے بتایا کہ میری گاڑی کے شیشے توڑ کر اس میں پڑا کمپیوٹر اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا تھانہ صادق آباد کو ولید نے بتایا کہ میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ سول لائن کو نزابت نے بتایا کہ میرے گھر سے50 ہزار روپے کی رقم اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ روات کو تیمور نے بتایا کہ سواریوں کی روپ میں ڈاکو مجھ سے 25 ہزار روپے کی نقدی اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو محسن نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں نجی دفتر سے سوا لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔