اغوا برائے تاوان اور بارود برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر نے اغوا برائے تاوان اور بارود برآمدگی کے مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دیئے ہیں ۔جمعہ کو عدالت نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم حبیب الرحمان کے خلاف سماعت 27ستمبر جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم کے بیان قلمبند کے کے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کر دی ۔