عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کیلئے علماء عوام ایک ہیں:عبد الغفور حیدری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سیکر ٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کے دفاع کے لیئے علماء عوام ایک ہیں ،احتساب کا نظام حضرت عمر فاروق ؓ کے دور خلافت کے نظام پر عمل کر نے سے ہی لایا جا سکتا ہے ،دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں حکومت کی جانب سے دینی مدارس کا نصاب تبدیل کر نے کا فیصلہ کسی صورت میں قبول نہیں کیا جا ئے گا۔اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیرر ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف کوئی منفی پروگرام قبول نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ یورپ اور امریکہ دینی مدارس کے خلاف منفی پڑاپیگنڈ ا کر نے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ اسلام انتہاء پسندی کا دین نہیں بلکہ اسلام امن وسلامتی ومحبت کا دین ہے انہوں نے کہاکہ دین کی اور سچی بات کر نے پر انتہا پسندی کاطعنہ دینے والے خود انتہاء پسند ہیں مولانا حیدری نے کہاکہ دینی مدارس کے نصاب کو تبدیل کر کی سازشوں کے سد باب کے حوالے سے دینی جماعتوں کی قومی مشاورت جلد ہوگی جس میں لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا ۔ مولانا محمد امجد خان اور دیگر علماء اور خطباء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ دور کے نظام حکومت نافذ کر کے ہی ملک ترقی کی رہ پر چل سکتا ہے۔