امت کی عزت حرمین شریفین سے وابستگی میں ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراطِ مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبی میں پیغامِ حرمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا خوشبوئے حرمین حالات کی تلخیوں کے خاتمے کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔حرمین شریفین کی برکت سے پوری دنیا کے مسلمان سکون پا سکتے ہیں ۔امت مسلمہ کی عزت کا راز حرمین شریفین سے وابستگی میں مضمر ہے ۔روحانی اور اخلاقی اقدار کا فروغ معاشرے کا جھومر ہے۔اغیار مسلمانوں کو شکار کرنے کیلئے فلمیں اور ڈرامے بنارہے ہیں۔سازشوں کے مقابلہ کیلئے قرآن وسنت کی تعلیمات کی ترویج ضروری ہے ۔انہوں نے کہا تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ مغربی تہذیب کے مقابلے میں تہذیب حجازی کی علمبردار ہے ۔نسل نومیں جذبہ عشق رسول ﷺ اُجاگر کرکے ہی بیرونی حملوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔