تحقیق کے جدید تقا ضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اساتذہ کومل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر عطااللہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے کہا ہے کہ تحقیق کے جدید تقا ضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اساتذہ کومل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تحقیق کے جدید تقاضوں سے آشنائی حاصل کر ہی بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںمنعقدہ تین روزہ ورکشاپ بعنوان "نصابی پڑھائی لکھائی کی مہارتیں و تحقیق کے موثرذرائع"اختتام پذیر ہوگئی ۔ تین روزہ ورکشاپ میں نصابی پڑھائی لکھائی کی مہارتیں و تحقیق کے موثرذرائع کے حوالے سے ہونی والی نئی تبدیلوں سے اساتذہ کو روشنا س کرایا گیا۔تین روزہ ورکشاپ میںقومی سطح کے ماہرتعلیم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد نواز نے خصوصی شرکت کی اور نصابی پڑ ھائی لکھائی کے مہارتیں اور تحقیق کے موثر ذرائع کے حوالے سے ورکشاپ کے شرکاء کو اپنے تجربات اور معلومات شیئر کیا۔