پنجاب میں891ٹریفک حادثات میں9ا فراد جاںبحق
لاہور(نامہ نگار) پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران891ٹریفک حادثات میں9ا فراد جاںبحق جبکہ1021زخمی ہوگئے ہیں۔ان ٹریفک حادثات میں458ڈرائیوز،43کم عمرڈرائیورز436مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ242ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور256متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان84حادثات میں99متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1021متاثرین میں823مرد اور198خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں116فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور555افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 350زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔