بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ، سکیورٹی کیلئے800سے زائد پولیس اہلکارتعینات رہے:شہزاد اکبر
لاہور(نامہ نگار) پولیس نے بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ کے سلسلہ میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیاتھا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبرنے کہا ہے کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 4ایس پیز ، 6ڈی ایس پیز ، 17ایس ایچ اوز اور 800سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دیئے۔جاتی عمرہ جانے والے تمام راستوں پر سکیورٹی سخت کرنے کے علاوہ جنازے کے شرکاء کی پارکنگ کے بھی انتظامات کئے گئے تھے ۔