سی ڈی اے افسران و ملازمین کا دوابارہ یکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والوں 15ہزار سے زائد ملازمین وافسران کا دوبارہ فزیکل آڈٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ملازمین و افسران کی شناخت پریڈ کے لیے آئندہ ہفتے انہیں یومیہ بنیادوں پر ایف نائن پارک میں طلب کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی نئی انتظامیہ نے ادارے میںکام کرنیوالے ملازمین و افسران کی ازسرنو شناخت پریڈ کروانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں تمام ملازمین و افسران کو ایف نائن پارک میںیومیہ بنیادوں پر طلب کیا گیا ہے کہ وہ ایف نائن پارک میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے واقع دفاترز میں آئیں اور اپنی فزیکل شناخت کروائیںجس کا باقاعدہ آغاز کردیاگ یا ہے اس زریعے کے مطابق حال ہی میں سی ڈی اے نے اپنے ملازمین\کافزیکل آڈٹ کیا تھا تاہم موجود ہ انتظامیہ نے اس آڈٹ کو دوبارہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس وجہ سافٹ ویئر کی تبدیلی بھی بتائی جارہی ہے اور انتظامیہ وفاقی ترقیاتی ادارے میں کام کرنے والے گھوسٹ ملازمین کا بھی کھوج لگانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ادارے پر تنخواہوں کے بڑھتے بجٹ میں کمی کاکام بھی کیاجاسکے ۔