ہوٹلوں ، سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں کا معائنہ، بھاری جرمانے عائد
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی سیکٹر جی ٹین میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹل، ریستورانوں اور سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں کا معائنہ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 39 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آئی سی ٹی کی سربراہی میں ٹیم نے سیکٹر جی ٹین میں مختلف دکانوں، ریستورانوں کے دورے کئے اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کو موقع پر 39 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے چار دکانداروں کو انتباہ کے نوٹس بھی جاری کئے اور کھانے پینے کی اشیاء کے سیمپل بھی لیبارٹری معائنے کے لئے بھجوائے گئے۔