پبلک ریلیشن آفیسر کو ملازمت پر مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پرڈی جی ریسکیو کو نوٹس جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ریسکیو 1122 کے پبلک ریلیشن آفیسر کو ملازمت پر مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ریسکیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے سجاد حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے خود کو مستقل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا. درخواست گزار کے مطابق وہ عرصہ دراز سے ریسکیو 1122 میں بطور پبلک ریلیشن آفیسر کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات کام کر رہے ہیں اور اپنی مستقلی کے لیے کئی درخواستیں دیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ محکمے کو کو مستقل کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔