توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب محمد طاہر کے خلاف توہین عدالت کی پہلی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے فاروق عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے تقرر کے لیے امیدواروں سے کوائف طلب کیے گئے اور پبلک سروس کمشن کے تحت کامیاب امیدواروں میں سے 2 نے جوائننگ نہیں دی اس طرح پر نہ ہونے والی نشستوں پر درخواستگزار حقدار تھا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کی دادرسی کے لیے آئی جی پنجاب کو حکم دیا لیکن عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔