وفاقی دارالحکومت زون فورمین نجی ہائوسنگ سکیموں کے پاس سینکڑوں کنال سرکاری اراضی کی نشاندہی
اسلام آباد (وقائع نگار) سروئے جنرل آف پاکستان کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی حدود کا تعین میں زون فور میں واقع متعدد نجی ہاوسنگ سکیموں کے پاس سی ڈی اے کی سیکڑوں کینال اراضی کی نشاندہی کا انکشاف کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی حدود کے تعین کے لیے کیے جانے والے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ زون فور میں واقع متعدد نجی ہاوسنگ سکیموں نے سیکڑوں کینال اراضی پر قبضہ جمارکھا ہے اس زریعے کے مطابق سروے جنرل آف پاکستان نے گزشتہ روز زون فور میں سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ ، سروے جنرل آف پاکستان ، انفورسمنٹ پولیس اور دیگر شعبوںکی موجودگی میں ایک معروف نجی ہاوسنگ سکیم کے سروے کیے ابتدائی طورپر اس سکیم کے قبضے میں 16سو کینال زمین کی نشاندہی میں کی گئی ہے جس کی نشاندہی کے لیے نشانات لگادئیے گئے ہیں سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ان سکیموں سے سرکاری اراضی واہگزار کروانے کے لیے محرم کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں گزشتہ روز وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے کری اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور ممکنہ آپریشن کی حکمت عملی ترتیب دی ہے ۔