توہین عدالت کی درخواست پرڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی).لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مہر سی این جی اسٹیشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو گلی محلوں میں قائم پیٹرول پمپ سیل کرنے لیے درخواست دی تھی اور عدالت نے اس درخواست پر 15 روز کے اندر اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 2 ماہ گزرنے کے باوجود فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے۔