بلدیہ کی کارروائی کے ایک گھنٹہ بعد پھر تجاوزات قائم، شہری سراپا احتجاج
فیروز والہ (نامہ نگار) راوی ٹائون انیٹی انکروچمنٹ اسکوارڈ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ ایریا سے ایک ٹرک سامان لاد کر سٹور میں جمع کروایا علاوہ ازیں شاہدرہ ایریا میں چند گھنٹوں کے بعد ہی تجاوزات مافیا نے سڑکوں پر قبضہ کرکے بھرپور طریقہ تجاوزات قائم کر لی جس کے باعث پیدل سفر کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری حلقوں نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کوٹ عبدالمالک میں دکاندار اور اس کے ساتھی افراد نے بلدیہ سکواڈ کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی بھی کی۔