باغ، اوباشوں نے 20 سالہ طلبہ کو راستے سے اغوا کر لیا، زیادتی کی کوشش، ویڈیوبنالی
باغ(نامہ نگار)بی ایس کی طالبہ عمر 20سال کو علی ولد عبدالحق ساکنہ بنگراں گاڑی میں بٹھا کر مین پل کے قریب کمرے میں لے گیا اس کو بھلا پھسلا کر اسکی ویڈیو بناکر اس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے والد عزیز ولد عبدالحمید ساکنہ جگلڑی نے رپورٹ تھانہ پولیس باغ میں درج کروائی ،دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جگلڑی کی رہائشی بی ایس کی طالبہ (م) جس کی 20سال عمر ہے وہ اپنے گھر جانے کے لیے اس گاڑی کو روکا تو علی نے گاڑی جگلڑی لیجانے کے بجائے مین پل کے پاس اپنے کمرے میں لیکر گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش اور ویڈیوبنائی لڑکی کے والد عزیز ولد عبدالحمید نے باغ تھانہ پولیس میں ان دونوں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کروائی ایس ایچ او راجہ پرویز حمید نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر علی کر گرفتار کر کے باغ تھانہ میں بند کردیا ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے ادھر جب صحافیوں نے ملزمان سے پوچھا تو مالک گاڑی محمد افضال نے بتایا کہ مجھے اس لڑکی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے میں اس لڑکی کو نہیں جانتا مجھے صرف بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس موقع پر جب علی پوچھا گیا تو علی نے بتایا کہ اس اس لڑکی کے ساتھ میری گپ شپ تھی میں نے لڑکی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی اس میں مالک گاڑی افضال کا کوئی تعلق نہیں ہے میں افضال سے جھوٹ بول کر گاڑی ڈیزل کے بہانے لے گیا لڑکی سے میرا رابطہ تھا ۔ دریں اثناء باغ کے عوامی حلقوں نے ایس پی باغ ،ڈی ایس پی باغ اور ایس ایچ او کو مبارکباد پیش کی ہے کہ انہوں نے طالبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر اہل باغ ان آفیسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔