وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکریٹری حج آپریشنز محمد نعیم انتقال کر گئے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکریٹری حج آپریشنز محمد نعیم انتقال کر گئے ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق محمد نعیم کو خصوصی طور پر وطن واپس پہنچنے والے حاجیوں کے امور کی نگرانی کے لئے کراچی میں عارضی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ جمعرات کو دل کی تکلیف ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔