وہی ملک ترقی کرتا ہے، جہاں بحری نظام منظم ہو، عمران خان پرسوں خوشخبری لیکرکراچی آرہے ہیں: علی زیدی
کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اتوار کو خوشخبری لیکرکراچی آرہے ہیں۔ انہوں نے کراچی ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے کراچی پر خاص توجہ دی ہے۔ اپنے اس دورے میں شہرقائد کیلئے خصوصی اعلانات کریں گے۔علی زیدی نے کہا کہ وہی ملک ترقی کرتا ہے، جہاں بحری نظام منظم ہو، دبئی کی ترقی بھی بندرگاہ سے ہی شروع ہوئی تھی۔