ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں: جان کیری پالیسیوں میں کوئی بہتری نہیں آئی: کارٹر
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے سابق وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔ امریکہ کے سابق وزیرخارجہ جان کیری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی اور کہا ٹرمپ امریکہ کو بہتر اور پرامن ملک میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔