سعودی عرب : ہسپتال میں صفائی کرنے والے نے ڈائریکٹر کو برطرف کرادیا
ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے ہسپتال میں صفائی کارکن نے ہسپتال کے ڈائریکٹر کو برطرف کرادیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے وڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک صفائی کارکن ہسپتال میں صحت عملے والی خدمات انجام دے رہا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ڈائریکٹر کو ان کے منصب سے سبکدوش کردیا ۔