سوئی گیس فراہم کرنے کی اپیل
مکرمی! میں نے 20-5-2012 کو سوئی گیس کے کنکشن کیلئے محکمہ کو باقاعدہ درخواست دی تھی۔ جبکہ میرے گھر کے سامنے مین روڈ لالہ زار 2 دھمیال روڈ راولپنڈی سوئی گیس کی مین پائپ بچھی ہوئی ہے باقی وہ لوگ جنہوں نے تین سال تک درخواستیں دی تھیں ان کے گھروں کو کنکشن دے دئیے گئے ہیں اور ان کو سپلائی جاری ہے وہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ لیکن تاحال چھ سال قبل دی گئی میری درخواست پر عملدرآمد نہیں ہو رہا متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار افسروں سے اپیل ہے کہ میری درخواست پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے مجھے سوئی گیس کا کنکشن دیا جائے۔
(ملک مشتاق احمد اعوان‘ ہاؤس نمبر 660 مین لالہ زار دھمیال روڈ۔ راولپنڈی)