جامعہ غازی کا شعبہ اردو
مکرمی!پنجاب کے دور افتادہ خطہ ڈیرہ غازی خان میں جامعہ غازی نے شعبہ اردو بناکر قومی زبان اردو کے فروغ اور ترقی کے لیے قابل مثال کارنامہ انجام دیا ہے جن جامعات میں شعبہ اردو ابھی تک نہیں بنایا گیا انہیں بھی چاہیے کہ وہ جامعہ غازی کی مثال کو سامنے رکھ کر جلد از جلد شعبہ اردو قائم کریں تاکہ اردو میں ایم اے ایم فل پی ایچ ڈی کے رجحان میں اضافہ ہوسکے اور ہر خطہ کے طلباء و طالبات کو اپنے اپنے گھروں کے قریب سستے حصول تعلیم اردو کے مواقع مل سکیں۔جامعہ غازی کے وائس چانسلر اور سربراہ شعبہ اردو کو اپنی قومی زبان سے محبت رکھنے والییقین دلاتے ہیں کہ اردو کی ترویج و ترقی میں ان کے ہر قدم پران کے شانہ بشانہ رہیں گے اور ان کی خدمات کا ہر فورم پر اعتراف کریں گے دعا ہے کہ جامعہ غازی ڈیرہ خان اور اس کا شعبہ اردو ترقی کرتا رہے اور اردو کے حوالے سے ایک مثال بن جائے۔(ارشاد علی اٹک 0300-5607303)