اب ذمہ داری زیادہ، پہلے کی نسبت تعلیمی بجٹ بڑھائیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے
پشاور (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ اس دفعہ تعلیمی بجٹ اس سے بھی زیادہ کریں گے‘ اب ذمہ داری زیادہ ہے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ جمعہ کو خیبر پی کے کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے داخلہ مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا پانچ سال کی محنت ہے کہ عوام نے دوبارہ منتخب کیا۔ اب ذمہ داری زیادہ ہے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ اس دفعہ تعلیمی بجٹ اس سے بھی زیادہ کریں گے۔ احتساب کمشن کے ملازمین کو کسی اور محکمے میں ایڈجسٹ کریں گے میرے اپنے بچے بھی جلد سرکاری سکولوں میں داخل ہوں گے۔