قومی انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ: بلوچستان اور سندھ فائنل میں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایف ایف قومی انڈر15فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں نے بھی فائنل میں رسائی حاصل کرلی،لاہور میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا گرین کو تین ایک سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی طرف سے عبدالباقی،بسمہ اللہ اور عاطف نے گول کئے،خیبر پختونخوا گرین کی جانب سے واحد گول ماجد نے کیا،چوتھے کوارٹرفائنل میں سندھ نے گلگت کو چار ایک سے مات دیکر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی،فاتح ٹیم کی جانب سے مدثر نے 2گول پہلے ہاف میں، ایک دوسرے میں کیا،افتخار بھی ایک بار بال کو جال میں پھینکنے میں کامیاب ہوئے،ناکام ٹیم کی جانب سے واحد گول کلیم اللہ نے پہلے ہاف میں کیا، دونوں سیمی فائنلز پیر کو شام 4بجے کھیلے جائیں گے،اسلام آباد اور سندھ کی ٹیمیں ماڈل ٹاون فٹبال اکیڈمی جبکہ پنجاب اور بلوچستان کی پنجاب سٹیڈیم میں مقابل ہوں گی۔