پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کابینہ بڑھانے میں مگن ہے:اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنیو الی پی ٹی آئی اب عوام کو ریلیف دینے کا کام بھی شروع کرے لیکن پی ٹی آئی تو اپنی کابینہ کی تعداد بڑھانے میں لگی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی بتائے کہ بڑی کابینہ کا اثر قومی خزانے پر نہیں پڑے گا اور کہاں گیا پی ٹی آئی کی کفائت شعاری کا ڈھونگ اور کہاں گئی پی ٹی آئی کی سادگی پی ٹی آئی بتائے کہ گورنر ہائوس کھلا رہے یا پھر بند اس سے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا اصل بات تو یہ ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے لیکن اس وقت تو ضرورت اس بات کی ہے کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے اور اس طرف حکومت کی توجہ ہی نہیں ہے ۔