صوبائی وزیر اعجاز عالم کا دورہ محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور‘ بریفنگ میں شرکت
لاہو ر ( خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر ابرنسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے حلف لیتے ہی محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کا دورہ کیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور عاصم اقبال نے محکمہ کے عملے کے ہمراہ صوبائی وزیر کی آمد پر خوش آمدید کہا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکرٹری انسانی حقوق سے محکمانہ بریفنگ لی۔سیکرٹری عاصم اقبال نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور بارے بتایاکہ صوبہ بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کا نیٹ ورک ضلعی سطح پر پھیلانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل جلد میں لایاجائے گا۔اس کے ساتھپنجاب حکومت کی جانب سیپنجاب میں مقیم مسیحی ،سکھ اور ہندو برادری میں ان کے مذہبی تہوار کے موقع پر خصوصی گرانٹ تقسیم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی خوشیوں کومذہبی جوش و خروش سے مناسکیں ۔ پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق قائم کی ہے۔جس کا مقصد ایکشن پلان برائے انسانی حقوق کی عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ۔