ویٹ لفٹر مریم نسیم نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا
پشاور(آئی این پی)پشاور سے تعلق رکھنے والی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ایک وڈیو پیغام میں مریم نسیم نے کہا ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنا ہوسکا ڈیم فنڈ میں عطیہ کروں گی۔ ایک ہزار ڈالر دینا بعض لوگوں کے لیے مشکل ہے اس لیے ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنے ممکن ہوں عطیہ کردیں۔مریم نسیم نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ مریم نسیم آسٹریلیا ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرچکی ہیں۔