ہم نصابی سرگرمیاں ذہن کو مستعد اور باصلاحیت بناتی ہیں: شوکت شیروانی
کرم پور (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو افیسر تعلیم وہاڑی شوکت علی خان شیروانی نے کہا ہے کہ ہم نصابی سر گرمیاں چونکہ ذہن کو مستعد اور با صلاحیت بناتی ہیں۔ضلع وہاڑی میں کھیلوں کے مقابلے شروع کرا دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول کونسل کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔