لیگی کارکن چٹان کی طرح قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں:پیر معمر حسنی رسول
فیروزوالہ ( نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)تحصیل فیروزوالہ یوتھ ونگ کے رہنما پیر معمر حسنی رسول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے کارکن چٹان کی طرح ڈٹ کر اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ‘جنہیں پائوں نہ ماضی میں کبھی ڈگ مگائے نہ آئندہ کوئی طاقت کارکنان کو اپنی قیادت سے دور کرسکتی ہے موجودہ حکومت لاٹھیوں کے سہارے چل رہی ہے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کارکردگی میں شہبازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی ‘ بالادستی اور استحکام کے لئے جدوجہد کی ہے ، نواز شریف کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہوں نے عوامی خدمت آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت کا علم اٹھایا جس کی انہیں سزا دی جارہی ہے۔