بیگم کلثوم نواز کی وفات جمہوریت کے لئے زبردست دھچکا ہے:اکرم اللہ خاں کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یوسی 48 مغل پورہ اکرم اللہ خاں کاکڑ، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید خاں کاکڑ، پروفیسر سمیع خاں کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، شیخ عمران، تابندہ کاکڑ، شیخ مانی، قاضی ساجد نے مشترکہ بیان میں کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا انتہوں نے مشرف دور میں جن تکالیف اور مسائل کا سامنا کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ کلثوم نواز کی رحلت جمہوریت کے لئے زبردست دھچکا ہے۔