چوہنگ، تیز رفتار بس بے قابو ہو کر سٹاپ پر کھڑے مسافروں پر چڑھ گئی،طالبعلم جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر سٹاپ پر کھڑے مسافروں پر چڑھ گئی۔ جس کے نتیجے میں تھرڈایئر کا طالبعلم عاطف جاںبحق ہو گیا ۔طالبعلم کی ہلاکت پر موقع پر موجود افراد اور کالج کے طالبعلموں نے احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ بلاک کر دی اور بس کو آگ لگا دی ہے ۔جس سے بس جل کر تباہ ہو گئی۔ پولیس بھاری نفری جاں بحق ہونے والے عاطف کے ورثا بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے۔ورثانے بھی احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث یہاں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔بعد ازاں پولیس حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر لواحقین عاطف کی نعش لے کر پتوکی لے گئے ۔