اسوہ فاروقی ؓ اپنا کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے:عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر المو منین حضرت سیدنا عمرفاروق ؓ کے اسوہ کو اپنا کرہی پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ،اشاعت اسلام کیلئے حضرت سیدنا عمر فاروق ؓکی بے مثال جدو جہد و لازوال قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق ؓ کی شہادت امن کاپیغام ہے آج ان کے افکار و کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی تعلیمات سے استفادہ کر کے اپنے کردار کی تعمیر کریں۔ان کی تعلیمات پوری دنیاء انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں،حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ نے اشاعت اسلام کیلئے بے مثال جدو جہد و لازوال خدمات سر انجام دیں اور بائیس لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا اور عدل وانصاف کو قائم کیا،اسلامی دنیا کے حکمران سیدنا عمر فاروقؓ کے عدل و انصاف کو اپنے لیئے مشعل راہ بنائیں ۔