نواز شریف ‘ مریم‘ کیپٹن صفدر کے پیرول کی مدت میں اضافہ کیا جائے:اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو کلثوم نواز کے چالیسویں تک جیل منتقل نہ کیا جائے۔ جاتی امرا کو سب جیل قرار دے دیا جائے۔ کلثوم نواز کی بیماری پر منفی تبصرے کرنے والوں کو معافی مانگنی چایئے۔ پنجاب میں وزیروں کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے۔ سی پیک کو رول بیک کرنا ملک دشمنی ہو گی۔ حکومت سی پیک پر کنفیوژن دور کرے۔ پی ٹی آئی کے وزراء کو پہلے تولو پھر بولو کی روش اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وزراء کو ریفریشر کورس کروایا جائے۔ مشکل اور کٹھن وقت میں شریف خاندان کا ساتھ دیں گے۔ کلثوم نواز نے جنرل مشرف کی آمریت کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد کی۔ کلثوم نواز کی جرات و بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔