میجر طفیل شہید فٹبال ٹورنامنٹ آرمی اور کریسنٹ ملز فائنل میں
بورے والا(نامہ نگار)آل پاکستان میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فلڈلٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی اورکریسنٹ ملز فیصل آباد کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا پہلاسیمی فائنل پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کے مابین کھیلا گیا جس کو پاکستان آرمی نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا.میچ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کی بدولت بغیر کسی گول کے برابر تھا ،کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستان آرمی نے گول کرکے برتری حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام تک قائم رہی جبکہ دوسرا سیمی فائنل افغان فٹبال کلب چمن بلوچستان اور کریسنٹ فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کریسنٹ ملز فیصل آباد نے صفر کے مقابلہ ایک گول سے جیت لیا دونوں ٹیموں کے پہلے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں تھے جبکہ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی چوہدری محمدجاوید گجر آف ملتان تھے۔