وزیراعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات‘ صدر اردوان کا پیغام پہنچایا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ترکی کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں صدر طیب اردوان کی طرف سے نئی حکومت کے لیے نیک تمناو¿ں کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم عمران خاننے کہا کہ دونوں ملک مشترکہ عقیدے اور باہمی مفاد میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک میں پارٹنر شپ کو زیادہ مستحکم کرنے کی صلاحیت ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ترکی کی طرف سے حکومت پاکستان کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ملاقات میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترک وزیر خارجہ/ وزیراعظم