خطے کے خوشحال مستقبل کیلئے ملکر کام کرینگے : پاکستان‘ چین
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چینی سفیر نے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کے خوشحال مستقبل کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری آئی۔ سی پیک سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نئی جہت ملی۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سیاسی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں کمرشل تعلقات بھی بہترین ہیں جو آزادانہ تجارتی معاہدہ کی بدولت بہت مستحکم ہوئے۔ مشیر تجارت نے پاکستان کی چین اور دوسری عالمی منڈیوں میں برآمدات میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چینی مارکیٹوں تک پاکستانی مال کی بہتر رسائی ضروری ہے۔
پاکستان/ چین